• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ سے ٹائم اسکیل واپس لینا ملازم دشمن اقدام ہے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے صوبائی کابینہ کی جانب سے اساتذہ سے ٹائم اسکیل واپس لینے کے فیصلے کو ملازم دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو سدھارنے اور قوم کا مستقبل بنانے میں اساتذہ کا کردار اہم ہے ، وزرائے اعلیٰ ، گورنرز ، وزراء ، سینیٹرز،ارکان قومی اسمبلی اور اعلیٰ سیکرٹریز کی مراعات اور تنخواہوں میں ہر چھ ماہ بعد اضافہ کیا جاتا ہے لیکن اساتذہ سے پنشن کے وقت ٹائم اسکیل کی مراعات واپس لینے اور انہیں 30سال قبل پرانے اسکیل کے مطابق پنشن دینے کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے فیصلے سے صوبے کے لاکھوں ملازمین میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے کر اساتذہ کواسکیل کے مطابق ریٹائرمنٹ کے وقت تمام مراعات دے۔جمعیت نظریاتی اساتذہ کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ان کا بھر پور ساتھ دیگی ۔
تازہ ترین