• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سری لنکا میں روایتی میلے کے موقع پر ہاتھیوں کی شاندار پریڈکا انعقاد کیا گیا۔

سالانہ میلے میں برقی قمقموں سے سجائے گئے ہاتھیوں کوشہر کی سڑکوں پر پریڈ کی صورت میں سیر کروائی گئی جس سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔

میلے کے دوران کرتب بازوں نے اپنی مہارت سے ایکروبیٹ پرفارمنس کی جس نے شائقین کے دل جیت لیے، وہیں ڈانسرز کی شاندار پرفارمنس اورڈرم پرفارمنس نے پریڈ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس روشنیوں بھری ہاتھیوں کی دلچسپ پریڈمیں سری لنکا سمیت مختلف ممالک سے لاکھوں افراد نے شرکت کی اورخوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین