• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ڈرائیور کے اناڑی پن سے کئی گاڑیاں تباہ


ڈرائیونگ کرنا بچوں کا کھیل نہیں اس میں ذرا سی لا پرواہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔ بھارت میں خاتون اناڑی ڈرائیور نےاپنے اناڑی پن سے نئی گاڑیوں کا کباڑہ نکال دیا۔

یوں تو ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ نے اکثر افراد کو دیکھا ہوگا لیکن جناب گاڑی چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کام میں مہارت ہونا لازمی ہے ورنہ اناڑی ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شو روم میں نا تجربہ کار خاتون ڈرائیور آئی اور شو روم میں کھڑی گاڑیاں دیکھتے ہوئے ایک کار میں بیٹھ گئی۔

اناڑی خاتون ڈرائیور نے کار اسٹارٹ توکردی لیکن گاڑی پر قابو نہ رکھ سکی اور یوں بے قابو ہوتی گاڑی شو روم کا دروازہ تورٹے ہوئے باہر کھڑی شو روم کی گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم خاتون کو شوروم کا نقصان بھرنا پڑ گیا۔

تازہ ترین