• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی نے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

قومی اسمبلی نے پلواما حملے سے متعلق پاکستان پر بھارتی الزامات مسترد کر دیے، متفقہ طور پر منظور قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے مذموم پروپیگنڈے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، کسی جارحیت کی صورت میں کسی کو بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

قرارد اد میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے نہ کوئی تحقیقات کیں ، نہ کسی قسم کے ثبوتوں کا تبادلہ کیا،یہ ایوان پاکستان کا تعلق پلوامہ حملے سے جوڑنے کے الزامات سختی سے مسترد کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام کے خلاف بھارتی جارحانہ رویہ قابل مذمت ہے۔

قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد اسپیکر اسد قیصر نے ایوان میں پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کی بجائے محض بے بنیاد اور مفروضوں کی بنیاد پرپاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتا ہے۔

وزیرا عظم عمران خان اور تما م سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھارت کو تحقیقات میں تعاون جب کہ ٹھوس انٹیلی جنس معلومات اور ثبوتوں کی روشنی میں کارروائی کرنے کی پیشکش بھی کی۔

ایوان نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی معصوم کشمیریوں کے خلاف بربریت اور کشمیری طلبہ کے خلاف کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم پراپیگنڈے سے انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ نہیں ہٹاسکتا۔

ایوان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسی جارحیت کی صورت میں کسی کو بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیت سے متعلق شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کرنے سے ہی خطے میں دیرپا امن قائم ہو سکتا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی۔

بد ترین خلاف ورزیاں فوری روک دے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔

تازہ ترین