• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور کم جونگ کے اسٹائل میں مفت بال کاٹنے کا اعلان


ویت نام میں حجام نے امریکی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ین کے اسٹائل میں مفت بال کٹوانے کا اعلان کیا ہے۔

ویتنام میں اگلے ہفتے امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ین کے درمیان ہونے والی ملاقات سے قبل مقامی ہیئر اسٹائلسٹ نے انوکھی آفر متعارف کروادی۔

ہنوئی سے تعلق رکھنے والے ہیئر اسٹائلسٹ نے ٹرمپ اورکم جونگ جیسا ہیر اسٹائل رکھنے کے خواہشمند افراد کیلئے فری سروس کا اعلان کردیا ۔

Duong نامی ہیئر اسٹائلسٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں دونوں عالمی رہنماؤں کی آمد پر کافی خوش ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے مفت میں یہ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیئر اسٹائلسٹ کی اس آفر پر لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ رہنماؤں کے بالوں جیسے لْک کیلئے یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

تازہ ترین