• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم آئندہ الیکشن میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی، پی پی رہنما

برمنگھم(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی واحد نظریاتی اور وفاق پاکستان کی جماعت ہے، جسے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں برابر مقبولیت حاصل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نے نئے جذبوں کےساتھ ایک نئی اڑان بھری ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی ترقی کی منازل طے کرتی ہوئی آئندہ عام الیکشن میں قوم کو بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ایک نوجوان وزیراعظم دے گی پی پی برطانیہ نے انتہائی قلیل مدت میں برطانیہ بھر میں جماعت کو مضبوط ومنظم کیا ہے۔ آج ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیربھٹو کے نظریات وافکار پر چل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہار پارٹی رہنمائوں نے برمنگھم پاکستان پیپلزپارٹی مڈلینڈ اور پی پی برمنگھم کی جانب سے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، زیر صدارت چوہدری شاہ نواز، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین، سابق وزیر محمد مطلوب انقلابی اوورسیز کمیٹی کے ممبر اور چیئرمین لالہ موسیٰ ندیم اصغر کائرہ، جنرل سیکرٹری پی پی برطانیہ کونسلر اظہر اقبال بڑالوی، صدر پی پی شعبہ خواتین برطانیہ محترمہ انجمن جرال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر پی پی صاحبزادہ ذوالفقار علی، چوہدری شاہ نواز صدر پی پی مڈلیند قیوم راجہ صدر پی پی برمنگھم، غضنفر محمود، قاسم مجید، مرزا اختر محمود، نظامت ارشاد عزیز، یاسر بلال صدر لی وائی او، چوہدری شبیر، ڈاکٹر نگہت افتخار، خواجہ محمود صابری، نصراللہ مغل، گلزار خان، صغیر پوٹھی، نوید مغل صدر پی پی سٹوک آن ٹرنٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ویسٹ مڈلینڈ اور گردونواح سے سیکڑوں جیالوں اور رہنمائوں نے قائدین کا پرتباک استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج کئی دھائیاں گزرنے کے باوجود بھٹو عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں، پاکستان و آزاد کشمیر سمیت بیرون ممالک اور بالخصوص برطانیہ کے گلی کوچوں میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کہ نعرے گونج رہے ہیں۔ قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین نے کہا کہ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے کم عمر پارلیمنٹیرین کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیاست میں شائستگی کو متعارف کرایا ۔ حالیہ دورہ امریکہ اور یورپ کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاسی یا نظریاتی اختلافات ملک چھوڑتے ہی وہاں چھوڑ آئے ہیں، بیرون ملک میں ہم سب وطن کے سفیر ہیں۔ چیئرمین لالہ موسیٰ اور پیپلزایڈہاک کمیٹی کے رکن ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست آج بھی بھٹو اور اینٹی بھٹو کے گرد گھومتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی عوام کو اپنے حقوق لینے کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کا مشورہ دیا۔ محمد مطلوب انقلابی سابق وزیر حکومت نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک نظریاتی اور تاریخی جماعت ہے، دنیا کی واحد جماعت ہوگی جس کی قیادت نے کارکنوں سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ نئی تنظیم برطانیہ میں انتہائی متحرک ہے، آج صرف برمنگھم میں تیرواں پی پی کا بڑا پروگرام ہے۔ صاحبزادہ ذوالفقار علی نے کہا کہ کارکنوں کو نوازنا پی پی کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ کونسلر اظہر اقبال بڑالوی نے کہا کہ برطانیہ میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کا بانی چیئرمین ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور آج دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستانی جماعتوں میں پیپلزپارٹی سب سے متحرک ہے۔ پاکستانی جماعت ہے، یہاں کے نوجواں پی پی کے ہراول دستے کے طورپر کام کررہے ہیں۔ چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ آج بھی پی پی پاکستان وآزاد کشمیر میں مقبول جماعت ہے۔ انجم جرال صدر پی پی برطانیہ شعبہ خواتین نے کہا کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے شہید رانی کے فلسفہ کا پرچار کریں گی۔ تقریب سے چوہدری ارشاد عزیز، قیوم راجہ، پی وائے او کے صدر برطانیہ یاسر بلال، جنرل سیکرٹری چوہدری ہمایوں اسحق، خواجہ محمود صابری، چوہدری حنیف، چوہدری شبیر، ڈاکٹر نگہت، رضیہ شیخ، چوہدری حنیف، شیخ اشفاق، محمد ایوب سرکھوی، راجہ وقار اسلم کیانی، نوید مغل اور دیگر خطاب کیا۔ دریں اثنا چوہدری یسین، چوہدری لطیف اکبر، محمد مطلوب انقلابی، ندیم اصغر کائرہ کی آمد پر پرتباک استقبال کیا آخر میں ملکی سلامتی اور شہدا کشمیر کے لئے دعائیں کی گئیں۔

تازہ ترین