• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ کے ٹائون سینٹر بس لین پر کیمروں کی تنصیب

سٹیفورڈ (مریم فیصل)رواں ماہ تک تقریباً تین سو ڈرائیورز کو بس لین میں سفر کرنے پر پکڑا جا چکا ہے ۔ سٹیفورد کے ٹائون سینٹر میں بس لینز کے نزدیک تین ماہ قبل لگائے گئے کیمروں کی بدولت کاونٹی کونسل اب تک ستر ہزار پونڈز جرمانے کی مد میں وصول کر چکی ہے ۔ان کیمروں کا مقصد ایسے وہیکل مالکان کو پکڑنا تھا جو جلدی جانے کے چکر میں بس لینز پر سے بھی گزر جاتے تھے اور ایسے ڈرائیورز سے ٹرانسپورٹ مالکان سخت پریشان تھے کہ انھیں کیسے روڈ کے اصولوں کا پابند کیا جائے۔ اس کے لئے گزشتہ سال نومبر میں بس لینز پر کیمرے نصب کئے گئے جس کے بعد روزانہ پچیس ڈرائیورز بس لینز پر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ سٹیفورڈ شائر کائونٹی کونسل کی ٹرانسپورٹ ہیڈ کے مطابق اب جرمانے ادا کرنے والوں کی تعداد میں کمی آتی جارہی ہے جس کا مطلب ہے کہ لوگوں تک کیمرے نصب کرنے کا پیغام پہنچ رہا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایکشن اسی لئے لیا گیا جب ہمیں معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں موٹر سائیکل ، کار سوار اور پرائیویٹ ہایر ٹیکسی ڈرائیورز بس لینز کے سائن کو یکسر نظر انداز کر کے بس لینزپر سے بھی گزر رہے ہیں جس کے وجہ سے ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا تھا ۔
تازہ ترین