• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور کرینہ کے سہارے جنگیں نہیں لڑی جاتیں،احوال آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) فوزیہ قصوری اور ڈمی شاہ محمود قریشی جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ کے مہمان بنیں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ ایکٹنگ نہیں ہوتی اس لئے سیاست چھوڑ دی، خان صاحب کچھ کرنا ضرور چاہتے ہیں مگر مجبوریاں ہیں۔ ڈمی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترین اور بختیار میری جاسوسی پر مامور ہیں۔ نئے پاکستان کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں ضروری ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اُنہوں نے بتایا کہ کتر ینہ اور کرینہ کے سہارے جنگیں نہیں لڑی جاتیں۔ ایک سیگمنٹ میں ”بھولے“ نے دوسری شادی رچا کر بیوی کو سرپرائز بھی دیا۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین