• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے تباہی ،بیلہ میں پل بہہ گیا، کوئٹہ کراچی رابطہ منقطع

کوئٹہ/اندرون بلوچستان(نمائندہ جنگ/نیوز ایجنسیاں)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بیلہ کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بار شوں نے تباہی مچادی ،سنگری پل بہہ جانے سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان زمینی جبکہ کوئٹہ زاہدان ریلوے لائن میں شگاف پڑنے سے ریلوے کا رابطہ منقطع ہو گیا،کوئٹہ، قلات ،پشین ،خضدار ،سبی ،چمن،نوکنڈی ،ڈیرہ بگٹی ،نوشکی سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ،زیارت اور ہربوئی میں برف باری جاری رہی، اوستہ محمدمیں گوٹھ داد محمد ریٹی میں گھر کی چھت گرنے سے تین خواتین سمیت 5افر اد شدید زخمی ہوگئے ۔
تازہ ترین