• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ ٹرین گولڑہ ریلوے سٹیشن پراورکراچی ٹرین کوٹ لکھپت سٹیشن پر2،2منٹ رکاکریں گی

لاہور (جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سٹی۔حویلیاں۔کراچی سٹی کے درمیان چلنے والی ہزارہ ٹرین کو گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کے لئے جبکہ لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ٹرین کو کوٹ لکھپت ریلوےسٹیشن پر 2منٹ کے سٹاپ کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے پر فوری عمل ہو گا کوٹ لکھپت ریلوےسٹیشن پر کراچی ٹرین کے سٹاپ کی سہولت عوام کو 3ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہو گی۔
تازہ ترین