• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف ہسپتال میں ادویات کا شدید بحران،فراہمی کے احکامات

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں دوائوں کی کمی کا بحران شدت اختیار کر گیا، جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےڈسٹرکٹ ہسپتال کے تینوں کیمپس شہباز شریف ،فاطمہ جناح اور سول ہسپتال میں ادویات کی کمی کا سامنا ہے، ادویات کابحران ٹینڈز میں مسلسل تاخیر کی باعث پیدا ہوا ہے، ہسپتال حکام کا کہنا ہے کے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کا مسئلہ چل رہا ہے، ایم ایس نے نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی اور گائنی وارڈ میں فی الفور ادویات فراہم کرنے کے احکامات دیئے ہیں،ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ جلدخریداری شروع کی جائے گی۔
تازہ ترین