• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا21 سے 24 مارچ تک جشن بہاراں منانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان میں جشن بہاراں کے حوالے سے میئرچوہدری نوید الحق ارائیں کی صدارت میں اجلاس ہو ا،جس میں 21 سے 24 مارچ تک جشن بہاراں شایان شان منانے کا فیصلہ کیا گیا ،21مارچ کو افتتاحی پروگرام 11بجے ترتیب دیا گیا ہے جس میں تلاوت و نعت ، کلچرل شوز، تعلیمی اداروں کی طرف سے ٹیبلوز ، گھوڑا ڈانس ، جھومر پارٹی ، مارچ پاسٹ و دیگر پروگرام شامل ہیں،مرکزی تقریب سٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم پر ہوگی جس میں مختلف محکموں کی طرف سے پھولوں کے سٹال سجائے جائیں گے ، اجلاس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ملتان کے باسیوں کیلئے بھرپور تفریحی مواقع فراہم کئے جائیں اور سرائیکی کلچر کو اجاگر کیا جائے۔
تازہ ترین