• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: ضلعی حکومت ڈیرہ کے ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ فوری حل کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو ضلعی حکومت ڈیرہ غازی خان کے ملازمین کو مستقل کئے جانے کا معاملہ فوری حل کرنے کا حکم دیاہے ، فاضل عدالت میں میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے انسپکٹرز لیاقت علی ،خالد رشید ، بشیر احمد سمیت 13 ملازمین نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ 8 مارچ 2010 سے بنیادی پے سکیل نمبر 3 پر کام کررہے ہیں اور قبل ازیں دیگر ملازمین کے معاملے میں فاضل عدالت کےحکم پر کنفرم کرکے اپ گریڈ کردیا گیا اب درخواست گزاروں کو نظر انداز کیا جارہا ہے،فاضل عدالت نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر وہاڑی کیخلاف درخواست پر ڈی پی او وہاڑی سے 16مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں شہزاد حسین شاہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر وہاڑی مظفر احمد وٹو سے 2009 میں 2 ایکڑ اراضی خریدی اور اس پر پولٹری فورم بنایا تاہم مذکورہ پولیس اہلکار اب معاہدے سے مکرتے ہوئے کاروبار بند کروا رہا ہے ،،دریں اثناہائیکورٹ نے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے مقدمے میں گرفتار ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بہاولپور تنویر نصرت وڑائچ کی درخواست ضمانت پر نیب حکام سے 6 مارچ کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تازہ ترین