• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کے 5 اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ،گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمےمیں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر اے این ایف کے 5 اہلکاروں انسپکٹر زبیر احمد، اے ایس آئی محمد ابو بکر اور 3کانسٹیبلوں شاہد حسین، محمد صہیب شوکت اور محمد اسلم کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 9 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی مصباح بی بی کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور سے کل 22 فروری کو جواب طلب کرلیا ہے، جبکہ بجلی چوری کے ملزم اقبال کی عبوری ضمانت میں پولیس سے 25 فروری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے تشدد کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سے آج جواب طلب کرلیا ہے، عدالت میں نادر عباس نے درخواست دائر کی تھی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے انسانی سمگلنگ اور ڈکیتی کے ملزم حسن معاویہ ضیاء کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ ملزم ناصر اور ملزمہ شمائلہ بی بی کو جیل بھجوانے کا حکم دیاہے ، شراب کے ملزم عنصر عباس کو 3ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی گئی۔
تازہ ترین