• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کا بینہ ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)معلوم ہو اہے کہ وفاقی کا بینہ نے اپو زیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے ۔ نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا ئے کیونکہ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنا نے کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق یہ منظوری سرکولیشن کے ذ ریعے دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اظہر حمیدچیئرمین ای او بی آئی،راجہ عامر کو چیئرمین آئی ٹی این ای مقرر کرنیکی منظوری دی گئی ہے،جبکہ وزیراعظم آفس نے رواں مالی سال کے دوران اپنے اخراجات میں 31 فیصد کمی کی ہے جس سے 303 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔ یہ بچت تنخواہوں و مراعات، خوراک کے اخراجات،گاڑیوں کے ایندھن اور نقد انعامات سمیت مختلف مد میں کی گئی ہے۔ یہ بات گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو بتائی گئی۔ وزیراعظم نے اخراجات میں ہر ممکن کٹوتی (کمی) کا اعادہ کرکے تمام وزراء پر زور دیا کہ وہ کفایت شعاری کو یقینی بنائیں اور بچت کی مہم پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت کے سیکرٹری کی تعیناتی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تجویز کرے گی جس کے سربراہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود متعلقہ وزارت کے انچارج وزیر، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزیراعظم کے سیکرٹری کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹری کی مدت تعیناتی معمول کے تحت دو سال ہوگی۔ متعلقہ وزیر چھ ماہ کے بعد کارکردگی کا جائزہ لیں گے جس کے بعد تعیناتی کی مدت کا تسلسل جاری رہے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم متعلقہ وزیر کی مشاورت سے کارکردگی کی بنیاد پر معمول کی دو سال کی تعیناتی کی مدت میں ایک سال کی توسیع بھی کرسکیں گے۔ کابینہ نے چین کے ادارے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کے درمیان صنعتی تعاون کیلئے ایم او یو کی منظوری دی گئی۔ ریاست کے ملکیتی اداروں سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کے دو جنوری 2019 کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ متروکہ املاک تنظیم کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اظہر حمید کو چیئرمین ای او بی آئی مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے چین کی یو نان منزو یونیورسٹی اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعاون کے ایم او یو کی منظوری دی۔ کابینہ نے نادرا کے مالی سال 2017-18 کے حسابات کے آڈٹ کیلئے میسرز ہاروتھ حسین چوہدری اینڈ کمیٹی کی تقرری کی منظوری دی۔ کابینہ نے پاکستان اور قبرص کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزے کے خاتمے کے معاہدہ کی توثیق کی گئی۔ راجہ عامر خان کو چیئرمین آئی ٹی این ای تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے مسٹر جسٹس شاہد کریم کو جج سپیشل کورٹ اور جسٹس مسز طاہرہ صفدر کو پریذیڈنٹ سپیشل کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ کلین گرین پاکستان موومنٹ کے تحت حکومت پاکستان اور چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے مختلف ممالک کیلئے ویزا فیس پر نظرثانی کی منظوری دی گئی یہ نظرثانی ویز لیبر لائزیشن رجیم کے تحت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ملاوٹ شدہ دودھ کی روک تھام کیلئے ملک گیر مہم شروع کی جائے اور ایسے لوگوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔ کابینہ نے سائن اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ہز اروںسر کاری ملازمین کی جانب سے پا سپورٹ میں پروفیشن تبدیل کرنے کے عمل کو جر مانہ عائد کرکے معاف کرنے کی سمری پر غور موخر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین