• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، سی پیک، قومی سلامتی اور کشمیر کمیٹیوںکا قیام

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں منگل کو ہونے والی کارروائی کے دوران چار تحاریک کی منظوری دی گئی جن میں اسپیکر کوکشمیر کے بارے میں خصوصی کمیٹی، خزانہ، قومی سلامتی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ تحاریک پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی تھیں۔اجلاس کے دور ان پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن کو الگ الگ وزارتیں بنانے سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی ۔سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے پارلیمنٹ کی کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک کی منظوری دی گئی۔ تحریک میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین سینٹ اور پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے 21 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار دیتا ہے جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹکے ارکان شامل ہوں۔یہ ایوان اسپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین سینٹ اور پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل کا اختیار دیتا ہے۔
تازہ ترین