• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم شدہ اضلاع کیلئے قانون سازی سپریم کورٹ فیصلے، آئین کے تحت ہوگی،کے پی حکومت

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے تحت قانون سازی کی جائیگی۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل خان وزیرنے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ابھی تک لیویز اور خاصہ دار فورس کے حوالے سے کسی قسم کا ڈرافٹ وزیراعلی کو نہیں بھیجا گیا ہے۔ قانون سازی پہلےکابینہ کے پاس آئیگی۔ ضم شدہ اضلاع کی قانون سازی کے حوالے سے ضم شدہ اضلاع کے منتخب اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ چند دنوں میں ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس بلایا جائیگا۔ سابقہ فاٹا کے لوگوں کو وہ تمام حقوق حاصل ہونگے جو صوبے کے دیگر اضلاع کے لوگوں کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس تمام اختیارات ہونگے۔ لیویزپولیس کے ماتحت ہو گی۔تفتیش اورپراسیکیوشن پولیس کے ذمہ ہوگی۔
تازہ ترین