• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے اقدامات کر ر ہے ہیں ، یاسر ہمایوں سرفراز

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دیئے بغیر کوئی قوم خوشحال نہیں ہو سکتی جس کیلئے حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی سینٹ کے 352ویں اجلاس سےخطاب کے دوران کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمدا ختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اپنے ویژن کومد نظر رکھتے ہوئے میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس اور دیگر اصولوں پر کام کر رہی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سینٹ کے 352ویں اجلاس کی صدارت وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں نے کی۔ جس میں میریٹوریس پروفیسر کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق قوانین اور کوٹہ ، ٹنیور ٹریک سسٹم پر تعینات اساتذہ کے سٹیچوٹس سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نوٹیفکیشنز ، پنجاب یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے قیام، بی اے /بی ایس سی کے پارٹ ون اور پارٹ ٹو علیحدہ علیحدہ امتحانات، 9شعبہ جات کا سیلف سپورٹنگ بجٹ سمیت دیگر سفارشات کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین