• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈپروٹیکشن نے 5بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کرکےگھر سے بھاگے اور بھیک مانگتے ہوئے5بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، ان میں 10 سالہ قربان علی ولد غلام عباس، 11 سالہ کامران ولد اکرم، 11 سالہ عامر ولد طالب، 13 سالہ نبیل ولد رفیق اور 12 سالہ راشد ولد حنیف شامل ہیں جن کا تعلق دنیا پور، مخدوم رشید اور ملتان سے ہے۔
تازہ ترین