• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسزمیں میپکو کے 8ملازمین کو سزائیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی رئیس عبدالاحد نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 8ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ، میپکو سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن بوریوالا کے میٹر سپروائزر سیکنڈ عبدالمجید کو بجلی چوری پکڑنے میں ناکامی پر موجودہ سکیل میں ایک سال کیلئے ایک درجہ کمی کرتے ہوئے میٹرریڈر ڈیموٹ بنادیاہے جبکہ فرسٹ سب ڈویژن میلسی کے میٹرریڈر غلام مصطفی ٰکو لائن لاسز کے مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کیلئے ڈیموٹ کرتے ہوئے بل ڈسٹری بیوٹر بنادیاہے ،سردارپورجھنڈیر سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ محمد ارشاد ، ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ وقار انجم کی لڈن سب ڈویژن میں دوران تعیناتی بننے والے کیسز میں 2سال کیلئے 2 مختلف کیسز میں2سال کیلئے سالانہ انکریمنٹس روکنے، حاجی شیر سب ڈویژن بوریوالا کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ احسن علی رضا، لڈن سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ اللہ رکھا ، مدینہ ٹائون سب ڈویژن بوریوالا کے میٹرسپروائزر سیکنڈ اور قائم مقام میٹرا نسپکٹر محمد بشیر فرید کی ایک، ایک سال کیلئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہیں ۔

تازہ ترین