• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد،ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول ترقی کی ضمانت ہے،ایم ڈبلیو ایم

کوئٹہ(آن لائن)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کیلئے کام کیا ہے۔اسلام ہمیں آپس میں ہم آہنگی اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، ہم نے ہر کام میں اسلامی اقدار کو مد نظر رکھا اور ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی مذہبی یا قومی تفرقے کے عوام کی خدمت کی ہے، عوام اس بات سے آگاہ ہیں کہ ان کیلئے جتنا ہمارے لئے ممکن تھا ہم نے کام کیا ہے، ہر میدان میں آواز بلند کی اور ہم نے صرف نعروں سے کام لینے کے بجائے عملاً لوگوں کی خدمت کی۔انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے دستور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان، اتحاد اور بھائی چارہ ہمارے مقاصد ہیں۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ تمام اقوام کو ایک نگاہ سے دیکھیں کیونکہ ہمارا شعار ہی امت مسلمہ میں وحدت پیدا کرنا ہے ۔ خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ہم عوام کی خدمت کیلئے ہی سیاست کے میدان میں اترے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی قوم اس وقت ترقی کر سکتی ہے جب آپس میں اتحاد، آپس میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کا ماحول پیدا ہو اور ایسا ماحول پیدا کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
تازہ ترین