• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غصہ نکالنے کا حل انڈونیشیا میں تلاش کر لیا گیا


انڈونیشیا میں غصہ نکالنے کا حل تلاش کرلیا گیا، جکارتہ میں لوگوں کو پیسے دے کر چیزیں توڑنے اور غصہ نکالنے کی انوکھی پیشکش دے دی گئی۔

اکثر افراد اپنا غصہ چیزیں تو ڑ پھو ڑ کر نکا لتے ہیں لیکن اگر آ پ کو ایسا کر نے پر لوگوں کے ردِ عمل کا ڈر ہے تو آ پ انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ جاسکتے ہیں۔

جی ہاں جکارتہ میںTemper Cliniنامی ایک ایسی منفرد سروس فراہم کی جارہی ہے جسکے تحت مختلف واقعات وحالات کا شکار ہوکر شدید غصے میں مبتلا افراد اپنا غصہ ایک کمرے میں موجود اشیاء کو توڑ پھوڑ کر نکال سکتے ہیں۔

اس انو کھی سر وس کے تحت آپ بوتلوں ،ٹی وی اور اے سی سمیت جدید ٹیکنا لو جی کی اشیا ء پر بھی اپنا غصہ نکا ل سکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ آ پ جس ہتھیا ر سے انہیں تو ڑنا چا ہیں ا س کا بھی خصو صی انتظا م ہے ،بس آ پ کو کیا توڑ نا ہے اور کس سے توڑنا ہے اس کے لیے مطلو بہ رقم فراہم کیجیے اور اپنا غصّہ انہیں تبا ہ کر کے نکا ل دیجیے۔

تازہ ترین