• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت کم کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر پاور نے کہا ہے کہ 2030 تک توانائی سسٹم درست کریں گے، ہمارا جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کمزور ہے ، ہم بجلی کی قیمت کم کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیس سے چالیس ارب ڈالر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری آئےگی، سسٹم اپ گریڈیشن سے بجلی کی کمی پوری ہوگی، 5سال بعد جب الیکشن ہوں تو نظرآنا چاہیے کہ ہم نے ڈلیور کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم متبادل سستی توانائی کی طرف جائیں گے، جو ملک ترقی کرتے ہیں وہاں سستی بجلی ناگزیر ہے، پاکستان کی سمت درست کررہے ہیں، وافر اورسستی بجلی دینا اولین ترجیح ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری لارہے ہیں، تیس سے چالیس ارب ڈالر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری آئےگی، جاپان ہمارا دوست ملک ہےاس کے ساتھ ملکر کئی منصوبے بنارہے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 20ارب ڈالر کی سرمایہ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپ گریڈیشن آف سسٹم کر رہےہیں خامیوں کو دورکر رہے ہیں،سسٹم اپ گریڈیشن سے بجلی کی کمی پوری ہوگی برآمدات بڑھیں گی، ہم صرف دنیا سے جدید ٹیکنالوجی میں مدد چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کا ٹیم پراعتماد ہےہمارے پاس کھونےکااب چانس نہیں ہے، حکومت سرمایہ کاری میں شفافیت لائی اورکرپشن کا خاتمہ کیا۔

تازہ ترین