• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کیساتھ سراسر ظلم ہے، محمدحسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 80پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعووں کی نفی اورعوام دشمن فیصلہ قراردیا، گیس کی پچاس ارب کی چوری اوراب بجلی کے ساڑھے13ارب کا خسارہ پوراکرنے کے لیے عوام کی جیبوں پرڈاکہ ہے، انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی وبے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھے، کرپشن اورلائن لاسزکے خاتمے کی بجائے بجلی مہنگی کرکے خسارہ پورا کرنے کے لیے صارفین پر ساڑھے13ارب کا بوجھ ڈالنا  قابل مذمت ہے۔

تازہ ترین