• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں ہیلی فیکس کی9سالہ بچی آئس کریم کھانے سے جاں بحق

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) ہیلی فیکس سے تعلق رکھنے والی9سال اسکول گرل اسپین میں ہالی ڈے کے دوران آئس کریم کھانے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی فیکس کی سماجی شخصیت ڈاکٹر واجد چشتی اپنی فیملی کے ہمراہ اسپین میں ہالی ڈے پر تھے کہ ان کی 9سالہ بچی آئس کریم کھانے سے جاں بحق ہوگئی۔ برطانوی میڈیا اور فیملی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بچی کو دودھ اور نٹس (بادام) وغیرہ سے الرجی تھی، بچی کے آئس کریم اور نٹس کھانے سے اسے فوری ری ایکشن ہوگیا، جس سے بچی کی موت واقح ہوگئی۔ بچی کی میت کو برطانیہ ہیلی فیکس لانے لئے برٹش ہائی کمیشن اسپین کی مدد حاصل کرلی گئی ہے۔ برطانیہ کے دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن متاثرہ فیملی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ میت کو واپس برطانیہ لانے کیلئے بھرپور مدد کررہی ہے۔ ہیلی فیکس کی مسلم کمیونٹی نے ڈاکٹر واجد چشتی سے گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تازہ ترین