• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک آج بھی عالمی مالیاتی قوتوں کے رحم و کرم پر ہے ،فضل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کے عوام اس ملک میں اقتدار کی تبدیلی کے مالک نہیں ہوتے تب تک میں اپنی آزادی کو آزادی تسلیم نہیں کرتا،اقتدار تک پہنچنا منزل اور انقلاب نہیں بلکہ اقتدار بھی جدوجہد کا حصہ ہے ،عالمی قوتیں تیسری دنیا کو زیر نگیں کرنے کے لئے سیاسی ،اقتصادی اور دفاعی قوتوں کو کنٹرول کرتی ہیں ،ہم اپنی آزادی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ہمارا ملک آج بھی عالمی مالیاتی قوتوں کے رحم و کرم پر ہے ۔ سوشل میڈیا پر ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں ۔ ہم نے عوام کو اس جبر سے آزادی دلانی ہے ۔ نئی نسل کو اس عزم پر لانا ہے کہ وہ اس جبر کوقبول نہیں کریں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں جمعے کو کراچی کے مقامی ہال میں میں جے یو آئی سندھ کی جانب سے منعقدہ سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ جدید دور کے وسائل کاا بلا غیات کو موثر بنانے میں یقینا بہت بڑا کردار ہے۔
تازہ ترین