• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلطی سے سرحد پار کرنے پر گرفتار ذہنی معذور پاکستانی خاتون گلشن بی بی کوبھارتی پولیس نے تشدد کرکے شہید کردیا

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی پولیس نے غلطی سے سرحد پار کر کے بھارت پہنچ جانے والی ذہنی معذور پاکستانی خاتون گلشن بی بی کو تشدد کر کے شہید کر دیا ہے۔ گلشن بی بی کی میت آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے محلہ تاج پورہ کی رہائشی مبینہ طور پر ذہنی معذور گلشن بی بی نارووال میں کرتار پورکے قریبی علاقہ بسنتر سے بدھ کے روز سرحد پار کر کے بھارتی علاقہ گورداسپور جا پہنچی تھی جہاں اسے بی ایس ایف نے ٹانگ میں گولی مار کر پکڑ لیاتھا جس کے بعد اس پر شدید تشدد کیا گیا۔
تازہ ترین