• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں فائرنگ کے واقعےمیں دو افراد ہلاک

میونخ(آئی این پی)جرمن شہر میونخ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ جنوبی جرمنی کے اس شہر میں صبح ایک کنسٹرکشن سائٹ پر پیش آیا۔ پولیس کے ترجمان سون مولر نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں امکانا فائرنگ کرنے والا بھی شامل ہے۔ ان کے بقول اب کوئی خطرے کی بات نہیں۔پولیس نے تفتیشی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ جرمن دارالحکومت برلن میں دسمبر سن 2016 میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد جرمن حکام ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہتے ہیں۔
تازہ ترین