• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے مطالبے کو عملی جامہ پہنانا مشکل ہے، جرمنی

برلن(آئی این پی)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے کو عملی جامہ پہنانا کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روزغیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یورپی ریاستوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام سے گرفتار کیے گئےداعش کے یورپی جہادیوں کو واپس لیں۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ماس نے کہا کہ ایسے افراد کی واپسی اسی صورت ممکن ہے کہ جب یہ بات یقینی ہو کہ انہیں حراست میں ہی رکھا جائے گا اور ان کے حلاف قانونی کارروائی بھی فوری طور پر ہی ہو۔ جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ اس بارے میں فرانسیسی و برطانوی حکام سے بھی مشاورت کریں گے اور پھر ہی اس پر حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں آج یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں شامی تنازع اور بالخصوص شام سے حراست میں لیے گئے یورپی جنگجوں کے بارے میں بات چیت متوقع ہے۔
تازہ ترین