• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹرزلینڈ کا لبنانی فوج کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا اعلان

جنیوا(اے این این )سوئٹرزلینڈ کی حکومت نے لبنانی فوج کو اسلحہ اور دیگر فوجی ساز و سامان روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت کو اس وقت تک کسی قسم کا اسلحہ مہیا نہیں کیا جاسکتا جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ وہ اسلحہ کسی دوسرے گروپ کے ہاتھ نہیں لگے گا۔خبر رساں اداروں کے مطابق سوئٹرزلینڈ حکومت کے اسٹیٹ سیکرٹیریٹ کے اقتصادی امور شعبے کے طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج کو ملنے والے اسلحہ اور فوجی سازمان کے تحفظ کے لیے نگرانی کی ضرورت ہے جب تک اسلحہ محفوظ ہاتھوں میں رہنے کی یقین دہانی نہیں ہوجاتی اس وقت تک ہم کسی قسم کا فوجی سامان مہیا نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق2016کو لبنان کو 10مشین گنیں اور 30 کلاشنکوفیں فراہم کی گئی تھیں۔ مارچ 2018 کے دوران پتا چلا کہ لبنانی فوج کے پاس اس میں سے صرف 9ہتھیار ہیں باقی کا کوئی پتا نہیں۔بیروت میں سوئس سفارت خانے کی مدد سے لبنانی فوج کو دیئے گئے اسلحہ کے بارے میں پتا چلایا گیا تو معلوم ہوا کہ 31 مختلف ہتھیار غائب ہیں۔
تازہ ترین