• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس کی مکمل جے آئی ٹی رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج معالجے اور پناہ دینے کے مقدمہ میں مکمل جے آئی ٹی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت9 مارچ تک ملتوی کردی،قبل ازیں ڈاکٹر عاصم ،قادرپٹیل اور عثمان معظم کی جانب سے عدم پیشی کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم اور عثمان معظم بیمارہیں، استثنیٰ دیاجائے ،قادرپٹیل قومی اسمبلی کے سیشن کیلئے اسلام آباد میں ہیں،انیس قائمخانی علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں،استثنیٰ دیاجائے۔
تازہ ترین