• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلور، ’ایئر انڈیا شو‘ کے دوران آتشزدگی سے پارکنگ میں کھڑی3 سو گاڑیاں خاکستر

بنگلور( نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلور میں ’ایئر انڈیا شو‘ کے دوران ’آگ بھڑکنے‘ سے پارکنگ میں کھڑی شائقین کی 3 سو گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلور میں یِلہانکا ایئربیس پر فضائی شو جاری تھا کہ اس دوران پارکنگ میں موجود شائقین کی ہزاروں گاڑیوں میں سے 300 گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ بھڑکنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم تقریباً 10 فائربریگیڈ گاڑیوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں مذکورہ آگ کے نتیجے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔دوسری جانب ڈی جی پی فائر ایم این یڈیڈی نے ٹوئٹ کیا کہ ’آگ بھڑکنے سے تقریباً 100 سے زائد کاریں جل گئی، آگ کو قابو میں پانے کے لیے دیگر کاروں کو نذرآتش کاروں سے علیحدہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی‘۔ڈی جی پی فائر نے بتایا کہ ’خشک گھاس پر بھڑکنے والی آگ تیزہواؤں کی وجہ سے پھیلی‘۔ بعدازاں ایم این یڈیڈی نے دوبارہ ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ ’تقریباً 300 کاریں جل چکی ہیں‘۔واضح رہے19 فروری کو اسی ایئرشو کی تیاری میں ریہرسل کے دوران بھارتی فضائیہ کی سُریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 28 جنوری کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ اتر پردیش میں گر کر تباہ ہوا تھا اور اس واقعہ میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا۔اس سے قبل 27 جون 2018 کو ایک طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔اسی طرح 5 جون 2018 کو بھی انڈین ایئر فورس ایک کا جنگی طیارہ ریاست گجرات میں ضلع موندرا میں گر کر تباہ جبکہ واقعے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

تازہ ترین