• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید خاتون کی لاش ،پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی

 نارووال(نمائندہ جنگ)غلطی سے سرحد پار کرنے اور بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی۔ جسے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔ تین روز قبل تاج پورہ کی رہائشی ذہنی معذور24سالہ گلشن بی بی غلطی سےسرحد پار کر گئی تھی جسے بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور اطلاع کے مطابق گلشن بی بی 2 روز امرتسر کے ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئی ۔اس کی لاش واہگہ باڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی جیسے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیاجو گلشن بی بی کی لاش کو لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال پہنچ گئے جہاں پوسٹمارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔  
تازہ ترین