• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدآباد میں کمسن بچہ برساتی نالے میں گرگیا،رات گئے تک تلاش جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائدآباد میں کمسن بچہ برساتی نالے میں گر گیا ،رات گئے تک بچے کی تلاش کا عمل جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے سواتی محلے کے گندے نالے میں بچہ گرنے کے باعث لاپتہ ہوگیا ،اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ امدادی ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق 8سالہ محمد عارف نامی بچے کی نالے میں گرنے کی اطلاع ملی ہے تاہم بچے کو تلاش کیا جارہا ہے تاہم اندھیرے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے بچہ اسی علاقے کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔‎
تازہ ترین