• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسلوں کے شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی جلد یقینی بنانے کی ہدایت

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے( سابقہ پی پی 6)کی یونین کونسلوں کے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے ذمہ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مزید جرمانوں سے بچ سکیں ، کسی بھی قسم کی درستگی کیلئے پراپرٹی ٹیکس افسران سے دفتری اوقات میں رابطہ کیا جاسکتا ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عدالت عالیہ کی طرف جاری فیصلہ میں بھی سائلین کو ہدایت کی گئی کہ ٹیکس کی تشخیص ، ادائیگی و درستگی کے سلسلے میں محکمہ ایکسائز سے رابطہ کریں ، عدالت عالیہ نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ اگر قانون کے مطابق ٹیکس بنتا ہے تو تحریری طور پر سائلیں سے وصول کیا جائے ، تمام سائلین کو تیس دن کا وقت دیا گیا ہے تاکہ ٹیکس کی رقم کی ادائیگی اور درستگی کروا سکیں۔
تازہ ترین