• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی جرگہ بی آر ٹی کی کرپشن بےنقاب کرنےکیلئے 8 مارچ کو کنونشن منعقد کرے گا

پشاور(وقائع نگار) سیاسی و مذ ہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی پر مشتمل خلیل قومی جرگہ نے بی آر ٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور کام کی سست روی کے خلاف 8مارچ کو پشاور میں گرینڈ کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں23مارچ کو حکومت کی جانب سے بی آر ٹی کے افتتاح کے ڈھونگ اور کرپشن کو بے نقاب کیا جائیگا ۔جبکہ 23مارچ کو یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی روٹ پر احتجاجی جلسہ اور بعد ازاں احتساب بیورو کے دفتر تک مارچ اور دھرنا دینے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ ـن لیگ کے رہنما اور جرگہ کے اہم ممبر ارباب خضر حیات کے مطابق خلیل قوم ارباب خضر حیات نے کہا کہ حکومت نے بی آر ٹی کے نام پر عوام کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ کام کی سست روی کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاور حکومت کے ہر غلط کام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہی ہم جیلوں سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی گولیوں سے ہم اپنے حقوق کے لئے باہر نکل رہے ہیں اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
تازہ ترین