• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کو ڈرگ فری ڈسٹرکٹ بنانے کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل

پشاور(نمائندہ خصوصی) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان اور ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں پشاور کو ڈرگ فری ڈسٹرکٹ بنانے کے لئے پولیس کی 25 ٹیمیں تشکیل دے کر ضلع پشاور کے دیہی و شہری علاقوں میں طلباء و نوجوانوں کو آئس فراہم کرنے والوں ، منشیات کے سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا پولیس سٹیشن فقیر آباد کے ایس ایچ او وارث خان نے گورنمنٹ کالج پشاور چوک کے قریب ناکہ بندی کر کے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے پانچ ہزار گرام چرس اور پانچ گرام آئس برآمد کرکے اپر مہمند کے قبائلی ضابط خان کو گرفتار کر لیا جبکہ اورکزئی کے قبائلی عمر فراز سے تین ہزار گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ہشتنگری پولیس نے منشیات فروش فاروق سے ایک ہزار ایک سو گرام چرس ایک بوتل شراب اور پستول برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا، پولیس سٹیشن غربی کے ایس ایچ او انسپکٹر دوست محمد خان نے تہکال پشاور کے عظیم سے 125 گرام آئس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا چمکنی پولیس نے صوابی کے نیاز گل سے 5 گرام آئس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا پشتخرہ پولیس نے منشیات فروش انکسار علی سے ایک ہزار آٹھ سو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتارکر لیا ارمڑ پولیس نے دلاور سے 10 گرام آئس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین