• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی درانداز ی پر پاکستان کے بھرپو جواب کے بعد بھارت سے ’ جنگ نہیں چاہیے‘ کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔

بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’SAY NO TO WAR‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

جنگ نہیں چاہیے Say no to War کا ٹرینڈ دنیا بھر میں تیزی سے اوپر آرہا ہے، اب تک اس ٹرینڈ کے ساتھ لاکھوں افراد نے اظہار خیال کیا ہے۔

بھارت میں اس وقت ٹوئٹر پر’ say no to war'‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے،جس میں ٹوئٹر صارفین بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اس لیے مذاکرات کیے جائیں۔

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے دوران مار گرائے گئے بھارتی طیارے کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین