• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

آذربائیجان کے شہر خان کندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آذری، ازبک، تاجک، ایرانی اور ترک صدور سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں، بعد میں وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، علاقائی روابط، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر بھی بات چیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے دوران ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہرایا۔

آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قیادت کے بحران کےدوران کردار جنگ بندی کےفیصلے کو سراہا، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

ایرانی صدر پزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران ایران کے لیے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا، پاکستان کے حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید