• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی زیر حراست، بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کی واپسی بھارت ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔

اس وقت بھارت یکجاں ہو گیا ہے اور بھارت میں ’ابھے نندن کو واپس لاؤ‘ ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈ بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارج سشما سوراج کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ’انڈین ایئرفورس‘ کے تباہ ہونے والے طیارے میگ21 کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو فوری طور پر رہا کرے اور اس کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ دہلی ’اروند کجریوال‘ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ بھارتی قوم کے بیٹے پر ہم سب کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں اُمید ہے ابھے نندن بحفاظت گھر واپس آجائے گا۔ بھارتی قوم اپنے ملک کی سلامتی کے لیے یکجاں رہے گی۔‘


ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہم سب ابھے نندن کے ساتھ ہیں۔‘

ایک بھارتی سیاسی پارٹی کے صدر نےبھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارتی حکومت ابھے نندنن کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔‘

سابق بھارتی کھلاڑی آکاش چوپڑا نے بھی ٹوئٹ میں ’ابھے نندنن کی واپسی کی اُمید کی ہے۔‘

صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی فنکاربھی بھارتی پائلٹ کی وطن واپسی پر ٹاپ ٹوئٹ ٹرینڈ میں شامل ہو گئے۔

بھارتی فلمی ڈائریکٹر’کرن جوہر‘ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں ابھینندن کی بحفاظت اور جلد واپسی کی اُمید کی ہے۔


بالی ووڈ اداکار ’ارجن کپور‘ نے بھی اپنے ٹوئٹر پر ’ونگ کمانڈر کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے دعا کی ہے‘۔


واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا تھا۔

بھارتی عوام پاکستان کی زیرِحراست پائلٹ کی حفاظت کے لیے پریشان ہے کہ پاکستان آرمی اُس کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی، لیکن بھارتی پائلٹ کے ساتھ فوجی اقدار کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔

بھارتی عوام ابھے نندن کی دیدہ دلیری کی تعریف کررہی ہے کہ وہ دشمنوں کے بیچ جا کر بھی گھبرایا نہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستانی آرمی آفیسر سے گفتگو میں بھارتی پائلٹ ابھے نندن پاکستانی فوج کے رویے کو متاثر کن قرار دے رہا ہے۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے انتہائی مطمئن نظر آرہا ہے۔

ابھے نندن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور انتہائی متاثر کن ہے ،ہماری افواج کو بھی یہی رویہ اپنا نا چاہیے۔ اُس کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ملک واپس گیا تو اپنا بیان نہیں بدلے گا۔

تازہ ترین