• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں 18 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا


فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر 

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں الگ الگ آپریشن میں 18 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز  نے 24 فروری کو ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا۔

25 فروری کو ایک جامع کلیئرنس اور سرچ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے چھپے ہوئے عناصر کی تلاش کیلئے کیا گیا، جس کے دوران فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا اور خواج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک خوارج اس علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،  علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید