• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے دوران جذبہ خیرسگالی کےتحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔


ذرائع کے مطابق واہگہ کے مقام پر سخت سیکورٹی میں بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کیا گیا۔

پاکستانی حکام نے بھارت کے سفارتی حکام کی طرف سے فراہم کردہ ضروری کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ابھی نندن کو حوالے کردیا ہے۔

پاکستانی حکام نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے پہلے اس کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا اور انہیں واہگہ سرحد پر بھارتی سفارتی و فوجی حکام کے حوالے کیا۔

واہگہ بارڈ پر ابھی نندن کی حوالگی کے مواقع پر ملکی و غیر ملکی میڈیاکے نمائندوں کی بڑی تعداد موجودرہی۔

یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے پاکستانی اقدام کا خیر مقدم کیا اور ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی اچھا شگون ہے،کشیدگی ختم کرنے کا یہ ہی موقع ہے۔

بدھ کے روز پاک فضائیہ نے ایل او سی پار کرنے والے بھارتی مگ 21 کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ،ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔

بھارتی پائلٹ کوپاک فوج کےجوانوں نےمشتعل ہجوم سے بچایا اوراپنی تحویل میں لے لیاتھا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا اقوام متحدہ،امریکا ،سعودی عرب،ترکی اورروس نے خیر مقدم کیا ہے۔

بھارت کے اندار سے بھی اس فیصلے کے حق میں آوازیں بلند ہورہی ہیں،بھارتی عوام کے ساتھ دنیابھر میں امن کے لئے پاکستانی وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا ہے۔

تازہ ترین