• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ جیولری شو میں قیمتی زیورات توجہ کا مرکز


ہانگ کانگ میں36ویں سالانہ جیولری فیسٹیول2019کا انعقادکیا گیا۔

اسی سلسلے میں شائقین کے سامنے بیش قیمتی زیورات اور ہیرے جواہرات بھی پیش کئے گئے جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

کئی روز تک جاری رہنے والے سالانہ جیولری شو میں مختلف ممالک کے تقریباً 2ہزار نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

منتظمین نے چند مشہور برانڈز کے زیورات وزیٹرزکے سامنے پیش کیے جن کی چمک دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

آنکھوں کو خیرہ کرتی بیش قیمتی جیولری اورہیروں سے سجے زیورات کی سج دھج خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی دکھائی دی جن کے ایسے کئی ڈیزائن بھی موجود تھے جن کی انفرادی قیمت کئی ملین ڈالر تک ہے۔

ہانگ ایکسپوسینٹر میں اس بین الاقوامی زیورات کے میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تازہ ترین