• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ سالہ بچے کےلیے ہزاروں لوگ مسیحا بن گئے

انگلینڈ کےشہر’ وارسیسٹر ‘میں ہزاروں لوگ پانچ سالہ بچے کی صحت یابی کےلیے مسیحا بننے کو تیارہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پانچ سالہ ’آسکر‘کینسر میں مبتلا ہے جس کے لیے اس کے پاس صرف تین ماہ کا وقت ہے اور اسی دوران اسے ریڑھ کی ہڈی کے گودے’بون میرو‘کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ اس مہلک بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکے۔

آسکر کے والدین کے مطابق انہیں اپنے بیٹے کی بیماری کا علم گذشتہ سال دسمبر میں ہوا جب آسکر کے جسم پر جگہ جگہ نیل اور نشانات نمودار ہوئے اور وہ فوری اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

آسکر کے ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ اب تک 20بار آسکر کا خون تبدیل کیا جا چکا ہےجبکہ چار ہفتوں سے کیموتھراپی کی جارہی ہے۔

پانچ سالہ بچے کےلیے ہزاروں لوگ مسیحا بن گئے
آسکر اپنے والدین کےہمراہ

آسکر کے والدین نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے سے متعلق ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے مدد کی درخواست کی تھی ۔

آسکر کی مدد کے لیے 4ہزار 8سو 85افراد بارش میں کئی گھنٹوں قطار میں کھڑے رہے تاکہ ان کے خون کا معائنہ کر لیا جائےاور آسکر کی زندگی بچ جائے۔

آسکر کی مدد کے لیے آنے والے افراد کو ایک نجی اسکول میں بٹھایاگیا جہاں ان کے معائنے کیے گئے۔

تازہ ترین