• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:اے ٹی ایم مشین چوری کرنے کی کوشش ناکام

یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں تاہم امریکا میں اناڑی چور کو اے ٹی ایم مشین چرانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔


جی ہاں، یہ واقعہ امریکی ریاست میری لینڈ کی کاؤنٹی Montgomery میں پیش آیا جب چار چوروں نے ایک اسٹور کا پک اپ ٹرک سے دروازہ توڑا اور اسٹور میں رکھی اے ٹی ایم مشین اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔

تقریباََ پانچ منٹ تک مشین اٹھانے کی اس کوشش میں ایک چور کے پیر پر مشین گر گئی اور یوں چور مجبوراََ تھک ہار کر بھاگ نکلے تاہم ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی جانب سے چوروں کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین