• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سلام پاکستان‘‘ کے نام سے فلم فیسٹیول کا آغاز 10مارچ سے ہوگا

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) برطانیہ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ سلام پاکستان کے نام سے فلم فیسٹیول کا انعقاد مڈلینڈ اور نارتھ ویسٹ کے شہروں برمنگھم،مانچسٹر، بریڈ فورڈ، لیڈز، ہیلی فیکس، راچڈیل اور اولڈہم میں ہونے جا رہا ہے، جس سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو بین الاقوامی آسکر ایوارڈ یافتہ فلموں( saving face ) اور ( a girl in the river )جن کی ڈائریکشن دو مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے کی ہے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ سلام پاکستان فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر کیری شوانی جبکہ منیجر عزیز زحریا ہیں، انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں سلام پاکستان فلم فیسٹیول کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت دس مارچ بروز اتوار ہوم مانچسٹر میں شام چھ بج کر دس منٹ پر شرمین عبید چنائے کی فلم song of Lahore فلم دکھائی جائے گی جسکی کہانی موسیقی کے گرد گھومتی ہے اور ساتھ میں مختصر دورانیہ کی فلم hidden heroes جسکی ڈائریکشن انجم مالی نے کی ہے بھی دکھائی جائے گی۔ فلم کے اختتام کے بعد مختصراً سوالات جوابات کا سلسلہ بھی ہو گا۔ سولہ مارچ کو شام چھ بجے pictue house Bradford میں song of Lahore اور ساتھ میں مختصر دورانیہ کی فلم Woh1 din جو کہ مقامی ڈائریکٹر ظفر علی کی فلم ہے دکھائی جائے گی اور آخر میں سوالات جوابات کا سلسلہ بھی ہو گا۔سترہ مارچ کو square chapel art center Halifax میں شام چھ بجے سیاست پر بنائی گئی فلم رحم جبکہ ساتھ میں مختصر دورانیہ کی فلم رخصتی بھی پیش کی جائے گی اور یہی فلم odean Rochdale میں بھی دکھائی جائے گی وقت اور تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا 24مارچ کا شام ساڑھے پانچ بجے Hyde park picture house Leeds شہر میں song of Lahore اور ساتھ میں Woh1 din مختصر دورانیہ کی فلم بھی دکھائی جائے گی سؤالات جوابات کا سلسلہ بھی ہو گا۔چوبیس مارچ کو MAC Birmingham میں سہ پہر دو بجے آر پار کے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے لئے کھینچی گئی لکیر پر بنی عالمی شہرت کی حامل فلم lakeer جسے کشمیری دانشور عدالت علی نے ڈائریکٹ کیا ہوا ہے پیش کی جائے گی ۔ شرمین عبید چنائے کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم saving face اور A Girl in the River دونوں آسکر ایوارڈ یافتہ فلمیں MACBirmingham میں شام ساڑھے چھ بجے دکھائی جائیں گی۔ چوبیس مارچ کو دن دو بجے Mac Birmingham میں فلم لکیر بھی دکھائی جائے گی۔ تیس مارچ کو شام چھ بجے Mac Birmingham میں فلم Josh دکھائی جائے گی ۔ اکتیس مارچ کو square chapel art center Halifax میں شام چار بجے پاکستانی نژاد امریکی شہری ارم پروین بلال کے فلم Josh کے ساتھ مختصر دورانیہ کی فلم jalwa جسکے پروڈیوسر مارکس نثار ہیں جبکہ عثمان فاروقی نے گانا گا کر عالمی سطح پر دھوم مچادی بھی دکھایا جائے گا ۔ سلام پاکستان فلم فیسٹیول کا اختتام The Coliseum Oldham میں شام چار بجے فلم lakeer دکھائی جائے گی اور اسکے بعد سوالات جوابات کا سلسلہ ہو گا۔۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو سلام پاکستان فلم فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کئے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین