• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکٹ سے زیادہ اعزاز کی بات یہ ہے میری نامزدگی بانیٔ پی ٹی آئی نے خود کی: مشال یوسفزئی

مشال یوسفزئی—فائل فوٹو
مشال یوسفزئی—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے ٹکٹ سے زیادہ اعزاز کی بات یہ ہے کہ میری نامزدگی بانیٔ پی ٹی آئی نے خود کی۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ثانیہ نشترکی خالی سینیٹ کی سیٹ پر مجھے ٹکٹ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ میری نامزدگی کا اعلان آج بانیٔ پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں وکلاء اور فیملی سے ملاقات میں کیا۔

مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 5 ماہ سے میری بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں ہو رہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے ہر قانونی فورم پر رجوع کیا لیکن میری ان سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید