سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹانک کے قبائلی علاقے جنڈولہ اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں کل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک جنڈولہ میں کرفیو رہے گا، جس کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ جن علاقوں میں کرفیو ہوگا وہاں تمام بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی، جنڈولہ بازار اور جنڈولہ سے جنوبی وزیرستان اپر جانے والے تمام راستے بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر وانا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے سبب برمل میں بھی کل کرفیو نافذ ہو گا، جہاں کل صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہو گی۔