سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی۔
ایک سال قبل سانگھڑ کے زمیندار نے کھیت میں گھسنے پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔
اونٹنی کیمی کو علاج کیلئے اینیمل ویلفیئر کے شیلٹر سی ڈی آر سی بینجی پروجیکٹ منتقل کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر سی ڈی آر ایس بینجی پروجیکٹ سارہ جہانگیر نے اس حوالے سے بتایا کہ اونٹنی جب آئی تو خوفزدہ اور شدید تکلیف میں تھی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اونٹنی کیلئے خاص طور پر تیار کردہ مصنوعی ٹانگ امریکا سے منگوائی گئی تھی۔