• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ روشنی یا اندھیرا لاتا ہے

جیسے چاہو وہ کر دکھاتا ہے

٭…٭…٭

2۔ منہ میں پڑی رہی اِک بوٹی

وہ نہ کھائی، کھالی روٹی

٭…٭…٭

3۔ شیشے کا گھر لوہے کا در

مٹکا سا پیٹ چھوٹا سا سر

٭…٭…٭

4۔ اک جھتے کا وہ سردار

آندھی ہے اس کی رفتار

اس کے ساتھ اس کے گھوڑے

آگے پیچھے سب دوڑے

٭…٭…٭

5۔ مت جانو کچھ ایسا ویسا

ہے وہ بالکل آپ ہی جیسا

٭…٭…٭

6۔ گن کر دیکھا تو وہ ایک

لیکن اصل میں ہیں وہ دس

غور کرو تو بوجھوگے

اتنا ہی کہنا ہے بس

٭…٭…٭

7۔ اک بڈھے کے سر پر آگ

گاتا ہے وہ ایسا راگ

اُس کے منہ سے نکلیں ناگ

جو تیزی سے جائیں بھاگ

٭…٭…٭

8۔ اپنے منہ کو جب وہ کھولے

اپنی ہی کچھ بولی بولے

اپنے پیٹ کو کر کے خالی

پیٹ آروں کا بھر نے والی

پہیلیوں کے درست جوابات درج ذیل ہیں

جواب 1 روشن دان، جواب 2 زُبان، جواب 3 بلب، جواب 4 ریل کا انجن اور ڈبے، جواب 5 آئینے میں عکس، جواب 6 دس کا نوٹ، جواب 7 حقہ، جواب 8 پانی کی بوتل

تازہ ترین